مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

زیارت سانحہ پر قومی یکجہتی خوش آئند، پشتون اولس قومی جرگہ جلد کوئٹہ میں منعقد ہوگا، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ زیارت سانحہ کے بعد پیدا ہونے والی قومی یکجہتی پشتون قوم کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین، علما کرام اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں کی مشاورت سے جلد پشتون اولس قومی جرگہ کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا، جس میں قوم کو درپیش چیلنجز، امن و امان کی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے اور پشتون عوام کے حقوق، امن اور روشن مستقبل کے لیے تمام قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔