کوئٹہ/زیارت (ویب نیوز) ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں بلوچستان پولیس پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز، ایف سی، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے 15 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس افسران و اہلکار شہید ہوئے، جبکہ لاپتہ کانسٹیبل رضوان کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
