مقامی ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

زمیندار ایکشن کمیٹی: شاہراہوں کی بندش، بدامنی اور زرعی ٹیکس سے بلوچستان کی زراعت بحران کا شکار

کوئٹہ(ویب نیوز)زمیندار ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی بندش، امن و امان کی خراب صورتحال، موسمیاتی تبدیلی، خشک سالی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ نے بلوچستان کے زرعی شعبے کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ زرعی انکم ٹیکس فوری طور پر مؤخر کیا جائے، قومی شاہراہوں کو بحال کرکے زرعی اجناس کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنائی جائے، متاثرہ زمینداروں کے لیے خصوصی امدادی پیکج دیا جائے اور زرعی پالیسی سازی میں کاشتکاروں کی سفارشات کو شامل کیا جائے۔