تازہ ترین ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

ریاض میں گیس سلینڈر دھماکے سے 6 پاکستانی جاں بحق

کوئٹہ (ویب نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جس میں متعدد افراد متاثر ہوئے۔ پاکستانی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے سعودی حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ سفارت خانے نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔