مقامی ۱۹ جون ۲۰۲۶

رکنی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، علاقے میں خوف و ہراس

بارکھان کے علاقے رکنی کے قریب اچڑی میں مبینہ غیرت کے نام پر ایک خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون پر سیاہ کاری کا الزام لگایا گیا تھا، تاہم اس واقعے نے انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ واقعے کے وقت خاتون اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ موجود تھی، اور فائرنگ کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ عینی شاہدین اور مقامی افراد نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔