ماسکو(ویب نیوز) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کا خصوصی فوجی آپریشن اب ایک حقیقی جنگ کی صورت اختیار کر چکا ہے کیونکہ مغربی ممالک عملی طور پر یوکرین کے ساتھ اس تنازع میں شریک ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جرمنی، فرانس، ناروے، نیدرلینڈز اور امریکا یوکرین کو عسکری اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں، جس میں سیٹلائٹ معلومات اور جدید ہتھیاروں کے استعمال میں مدد بھی شامل ہے۔ پیسکوف کے مطابق مغربی ممالک کی بڑھتی ہوئی مداخلت نے اس تنازع کو مکمل جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔
