دنیا ۲۹ مئی ۲۰۲۶

روس میں یوکرینی ڈرون حملے، متعدد تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی

کویٹہ( صداقت نیوز:) روسی حکام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں یوکرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے گئے، جن میں متعدد ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا، جبکہ بعض مقامات پر تنصیبات اور بندرگاہی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ روسی حکام نے کہا کہ جنوبی علاقوں میں واقع اہم تنصیبات پر حملوں کے بعد سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔.