دنیا ۱۵ مئی ۲۰۲۶

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد چین کا دورہ کریں گے، کریملن نے تصدیق کردی

ماسکو (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل کوئٹہ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے متوقع دورۂ چین کی تفصیلات طے پا گئی ہیں اور کریملن کے مطابق اس دورے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ صدر پیوٹن اپنے دورۂ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین کے نتائج بھی زیرِ بحث آئیں گے۔ روسی حکام کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔