راولپنڈی(ویب نیوز)راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج نے سرکاری تعلیمی نظام پر سوالات اٹھا دیے، جہاں 81 سرکاری اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد رہا۔ حکام نے صفر فیصد نتائج والے سرکاری اسکولوں کے سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی بورڈ کے تحت مجموعی طور پر 184 اسکولوں کا نویں جماعت کا نتیجہ صفر فیصد رہا، جن میں راولپنڈی ضلع پہلے، اٹک دوسرے اور چکوال تیسرے نمبر پر ہے۔
