کوئٹہ(ویب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمداللہ کے بھتیجے مولوی حسین احمد کے راولپنڈی سے مبینہ اغوا کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اہل خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مولوی حسین احمد گزشتہ چار ماہ سے راولپنڈی کے ایک دینی مدرسے میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے اور تقریباً دو ہفتوں سے اہل خانہ سے ان کا رابطہ منقطع تھا۔ واقعے کے حوالے سے تاحال سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
