پاکستان ۱۸ اگست ۲۰۲۶

رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ متوازن قرار دے دیا

اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو متوازن اور میرٹ پر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نہ صرف اس فیصلے کو تسلیم کرتی ہے بلکہ اس پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ متوازن ہے اور حکومت اسے میرٹ پر تسلیم کرتی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کی کہ کوئی بھی کارکن شفا انٹرنیشنل اسپتال کا رخ نہ کرے، کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔