پاکستان ۲۴ مئی ۲۰۲۶

دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے: نواز شریف

(روزنامہ صداقت انٹرنیشنل)

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم جانوں پر بزدلانہ حملہ پوری قوم کے دل پر وار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔