مقامی ۵ ستمبر ۲۰۲۶

دکی میں مسلح حملہ، تین چوکیدار جاں بحق، دو لاپتہ

دکی(ویب نیوز) دکی کے علاقے جھالار میں مسلح افراد نے سردار اکبر خان ناصر کی زمینداری پر تعینات چوکیداروں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین چوکیدار جاں بحق جبکہ دو لاپتہ ہوگئے۔ ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق جاں بحق افراد میں غنو ولد خدائیداد، آغا جان اور عزت خان شامل ہیں، جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ لاپتہ چوکیداروں نادر خان اور بشیر خان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق جھالار دکی سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع پہاڑی علاقہ ہے جہاں ماضی میں بھی زمینداری پر تعینات چوکیداروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔