دکی (ویب نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی میں یارو شہر کراس کے قریب چمالنگ تک زیر تعمیر سڑک پر نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والا موٹر گریڈر جزوی طور پر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت مشین تعمیراتی کام میں مصروف تھی، جبکہ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کر دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین مختلف پہلوؤں سے کیا جا رہا ہے، جبکہ ضروری حفاظتی انتظامات کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
