مقامی ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

دکی میں بارودی مواد سے پولیس تھانہ نرہن تباہ، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دکی(ویب نیوز)ضلع دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے بارودی مواد نصب کرکے پولیس تھانہ نرہن کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ پہلے ہی سیکیورٹی خدشات کے باعث خالی کرا لیا گیا تھا، جس کے باعث حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چند روز قبل اسی تھانے پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔ تازہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔