مقامی ۲۹ اگست ۲۰۲۶

دُکی میں کوئلے کی کان میں آکسیجن بند ہونے سے 3 کان کن جاں بحق، 4 افراد گرفتار

کوئٹہ (ویب نیوزڈ) بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلے کی دو کانوں کے ٹھیکیداروں کے درمیان مبینہ تنازع کے باعث ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں جھگڑے کے دوران مزدوروں نے مبینہ طور پر حریف کان کو آکسیجن کی فراہمی بند کردی، جس کے نتیجے میں دو افغان شہریوں سمیت تین کان کن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ مائنز انسپکٹریٹ نے واقعے کو محض حادثہ قرار دینے کے بجائے مبینہ مجرمانہ غفلت اور قتل کا واقعہ قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اب تک چار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرنے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔