کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ملکی دفاع اور عوامی تحفظ کیلئے مکمل طور پر متحد اور پرعزم ہے جبکہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھارتی اشتعال انگیزی کے دوران پاکستان نے واضح کیا تھا کہ دشمن کی ہر مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 8 مئی 2025 کو کہا تھا کہ بھارت کے اسرائیلی ساختہ تمام ڈرونز تباہ کر دیئے گئے اور دنیا نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ عالمی ماہرین کے مطابق معرکۂ حق میں پاکستان کی عسکری حکمت عملی اور خوداعتمادی نے بھارت کو پسپائی پر مجبور کردیا جبکہ پاکستان نے واضح کردیا کہ ملکی سلامتی اور سرحدوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
