مقامی ۲۸ جون ۲۰۲۶

دشت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار زخمی

دشت (ویب نیوز): ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں میاں غنڈی لنک روڈ پر پیر ولی کے مقام پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار معمولی زخمی جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق گاڑی دشت عدالت سے قیدیوں کو مستونگ جیل منتقل کر رہی تھی کہ راستے میں دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔