مقامی ۱۹ جون ۲۰۲۶

دشت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس تحقیقات شروع

تربت (ویب نیوز) ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حمل ولد حمید نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔