مقامی ۴ جولائی ۲۰۲۶

دانہ سر شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ اور سڑک کی بندش نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں

کوئٹہ (ویب نیوز) دانہ سر شاہراہ پر بار بار لینڈ سلائیڈنگ، سیلابی صورتحال اور سڑک کی مسلسل بندش نے مسافروں اور مقامی آبادی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ سڑک بند ہونے کی صورت میں اسے بحال کرنے میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں، جس کے باعث مسافر طویل انتظار پر مجبور ہوتے ہیں جبکہ سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش بروقت نہ پہنچنے سے خراب ہو جاتی ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میر علی خیل۔ٹانک روڈ کے باقی ماندہ کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر کے اسے جلد از جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور متبادل سفری سہولت میسر آ سکے۔