مقامی ۱۰ ستمبر ۲۰۲۶

دالبندین میں 24 سالہ نوجوان مردہ حالت میں ملا، واقعے کی تحقیقات جاری

دالبندین (ویب نیوز)دالبندین کے گاؤں باز محمد کے رہائشی 24 سالہ نوجوان سلطان ولد حمیداللہ مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سلطان کو تشویشناک حالت میں پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا تھا، تاہم دوران علاج وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد مقامی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات کے بارے میں تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔