مقامی ۲۷ مئی ۲۰۲۶

دالبندین میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر پل کے نیچے دھماکہ، سنسنی خیز آواز سے علاقہ گونج اٹھا

دالبندین( صداقت ویب نیوز)دالبندین پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر پل کے نیچے دھماکہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد نے دالبندین سے تفتان جانے والی آر سی ڈی شاہراہ پر بوائز ڈگری کالج کے قریب پل کے نیچے دھماکہ کیا۔ رات کے وقت دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے لوگ نیند سے بیدار ہوگئے۔ دھماکے کے فورا بعد انتظامیہ نے جائے وقوعہ کا تعین کرنے کے لیے ٹیم روانہ کردی۔ ذرائع کے مطابق دالبندین سے تفتان جانے والے پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی، تاہم پل کو جزوی نقصان پہنچا۔ آر سی ڈی شاہراہ معمول کے مطابق ٹریفک کے لیے بحال ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔