مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

دالبندین میں اوپن منی پمپ میں آگ، لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی فیول جل گیا

دالبندین (ویب نیوز): ضلع چاغی کے علاقے ڈھڈر میں واقع اوپن منی پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی فیول جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔