پاکستان ۹ مئی ۲۰۲۶

خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 5 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 مئی کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے گئے۔ ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔