کوئٹہ (صداقت نیوز)خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 3 اور 4 جون کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں کی گئیں، جہاں فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 جبکہ مہمند میں مزید 2 دہشتگرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
