راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں دتہ خیل، سپن وام اور بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران 23 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب خارجی کمانڈر جان میر عرف طور ثاقب بھی مارا گیا جبکہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے زیر استعمال سرنگوں اور بنکروں کا پیچیدہ نیٹ ورک بھی تباہ کر دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
