مقامی ۱۹ جون ۲۰۲۶

خواتین وزرائے اعلیٰ منتخب کرنے کی تجویز

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے تجویز دی ہے کہ مریم نواز شریف کی طرز پر بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں بھی خواتین کو وزرائے اعلیٰ بنایا جائے تاکہ خواتین کی حقیقی بااختیاری ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں مسائل موجود ہیں مگر مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں آزادانہ طور پر جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن اور مذاکرات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔