تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

خلیل‌زاد: افغان ـ ٹرانس راہداری خطے میں استحکام اور خوشحالی کو فروغ دے سکتی ہے

کوئٹہ (ویب نیوز) ) افغانستان میں امن کے لیے امریکا کے سابق خصوصی نمائندے خلیل‌زاد نے افغان ـ ٹرانس راہداری منصوبے کو خطے کے لیے ایک اہم معاشی اور تزویراتی منصوبہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ازبکستان کے صدر کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ راہداری وسطی ایشیا، افغانستان اور پاکستان کو جنوبی ایشیا، خلیج اور عالمی تجارتی راستوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ خلیل زاد کے مطابق اس منصوبے کی کامیابی خطے میں استحکام، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے سکتی ہے، جبکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ناگزیر ہیں۔