خضدار (ویب نیوزڈ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خضدار ضلع میں بھی جماعت اسلامی نے 3 ستمبر 2026، بروز جمعرات، مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی خضدار کے رہنماؤں نے مرکزی امیر کی اپیل پر ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے تاجروں، دکانداروں اور عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ستمبر کو پورے ضلع میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند رہیں گی اور پرامن احتجاج کے ذریعے اپنے مطالبات کی آواز بلند کی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہڑتال کا مقصد عوامی مسائل اور بنیادی حقوق سے متعلق مطالبات کی جانب حکام کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج پرامن، منظم اور باوقار انداز میں کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے آئین اور جمہوری طریقہ کار کے تحت جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ جماعت اسلامی خضدار کے رہنماؤں نے ایک بار پھر تاجر برادری اور عوام سے 3 ستمبر کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔
