مقامی ۳۰ اگست ۲۰۲۶

خضدار میں شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور زخمی

خضدار (ویب نیوز) ضلع خضدار کے علاقے توتک میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس پر محافظوں اور سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر ایک حملہ آور زخمی ہوا، جبکہ دیگر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جن کا سیکیورٹی فورسز نے تعاقب شروع کردیا۔ واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی مزید اطلاع نہیں ملی۔