تازہ ترین ۱۵ اگست ۲۰۲۶

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

خضدار(ویب نیوز)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار کے شور پرود کے پہاڑی علاقوں میں فتنة الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تین چھوٹے گروپوں میں موجود تھے اور سیکیورٹی فورسز نے ان کے مختلف ٹھکانوں کا محاصرہ کرلیا تھا۔ آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں تاحال جاری ہیں، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش بھی کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔