خضدار (ویب نیوز) خضدار کے نواحی علاقے نوا میں تقریباً 18 سالہ لڑکی کی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر خضدار ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی شعبے میں منتقل کر دی، جہاں اسے رکھا گیا ہے۔ پولیس نے لڑکی کے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایمرجنسی شعبے کے حکام سے رابطہ کرکے لاش کی شناخت اور حوالگی کے مراحل مکمل کریں۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم لڑکی کی شناخت اور موت کی وجہ کے حوالے سے تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
