مقامی ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

خضدار: فیروز آباد کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد

خضدار (ویب نیوز) پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے شوری چڑھائی کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے سر میں گولی لگی ہے۔ پولیس نے لاش شہر پولیس کے ذریعے خضدار ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کر دی ہے۔ پولیس نے متوفی کے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے سٹی پولیس سے رابطہ کریں۔