خضدار (ویب نیوز): بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کی ٹیم پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ حملہ آور زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
