مقامی ۲۷ اگست ۲۰۲۶

خضدار، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، کوآڈ کاپٹر کے ذریعے 4 دہشتگرد ہلاک- متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری، کارروائی کے دوران مقامی آبادی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا،ذرائع

خضدار ( ویب نیوز )سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانہیں جدید کوآڈ کاپٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔کارروائی کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ اس آپریشن کے دوران مقامی آبادی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا گیا تاکہ کسی عام شہری کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔