خاران (ویب نیوز): ضلع خاران میں رات گئے پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ باپ بیٹے سمیت دو افراد کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ کلی کلان میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کرکے مزاحمت پر ایک نوجوان کو قتل اور حافظ کبیر سمیت دو افراد کو اغوا کر لیا، جبکہ کلی سراوان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اقبال جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کرکے ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لیے تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
