کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں دہشت گردوں نے سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کرنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ واشک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران ان کی پناہ گاہ تباہ کرکے مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا جو دیسی ساختہ بم بنانے میں استعمال کیا جارہا تھا، جبکہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
