کوئٹہ (ویب نیوز)سینئر سیاستدان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ خاران۔بسیمہ شاہراہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ قومی، اقتصادی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے مغربی بلوچستان، گوادر، تفتان، ریکوڈک، سیندک، واشک اور ایران کے ساتھ رابطے مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منصوبے کی فزیبلٹی، پی سی ون کی منظوری، فنڈز کی فراہمی اور تعمیراتی کام فوری شروع کیا جائے تاکہ بلوچستان کی ترقی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
