کوئٹہ(ویب نیوز) چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی کے باعث صارفین اور پیٹرول پمپ مالکان کے درمیان جھگڑے ہوسکتے ہیں۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسیاں بناتی ہے مگر پیٹرول پمپ مالکان کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا، حتیٰ کہ 100 روپے سبسڈی کے بارے میں بھی انہیں کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے پمپ مالکان کو نقصان ہورہا ہے، حکومت لیوی ختم کرکے عوام کو براہ راست ریلیف دے۔ اس موقع پر نعمان بٹ نے کہا کہ حکومت نے سبسڈی تو دے دی، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ پیٹرول پمپ مالکان کو رقم کی واپسی کیسے ہوگی۔
