ویب نیوز | اسلام آباد حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے برقرار رہے گی، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
