کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی جماعتیں عوام میں جانے کا حوصلہ نہیں رکھتیں۔ جے یو آئی راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے امنی کے ماحول میں عوامی اجتماعات امن پسند قوتوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات قوم کی زندگی کی علامت اور امن دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کا ذریعہ ہوتے ہیں، جبکہ حکومتی جماعتیں عوام کا سامنا کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔
