مقامی ۲۹ جون ۲۰۲۶

حکومتِ بلوچستان نے مقامی خاتون پر مبینہ تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

کوئٹہ (ویب نیوز): حکومتِ بلوچستان نے کوئٹہ کی مقامی خاتون شاہدہ مختیار پر مبینہ تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔ معاونِ وزیراعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پولیس حکام سے فوری رابطہ کیا گیا، جس کے بعد ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے کی شفاف، غیرجانبدار اور میرٹ پر تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد، ہراسانی اور ہر قسم کی زیادتی ناقابلِ برداشت ہے، جبکہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی بروقت فراہمی اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔