اسلام اباډ (ویب نیوز) اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ قرآن و سنت کے منافی قانون نہیں بنایا جائے گا، حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو یہ ان کی کوتاہی ہے۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے سیاسی جدوجہد کی تعلیمات دی ہیں اور آج بھی ہم ان تعلیمات پر عمل کرنے کے محتاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی طاقت ملک اور ریاست کی ضرورت ہے اور ہم پاکستان کی مضبوط دفاعی قوت کے قائل ہیں۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے اسلام (ف) عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال برصغیر کی صورتحال سے مختلف نہیں، ہماری آواز دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ کونسلر کی نشست بھی نہیں جیت سکتے، انہیں ہمارے سامنے لایا جاتا ہے۔
