کوئٹہ (ویب نیوز): یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ناکہ بندی برقرار رہی تو سعودی حکومت کے خلاف فوجی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے صنعاء ایئرپورٹ کی بندش کو ناقابل قبول قرار دیا جا رہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے جواب میں عسکری اقدامات کیے جائیں گے۔ حوثی قیادت نے یہ بھی کہا کہ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعاء ایئرپورٹ پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
