پاکستان ۲ اگست ۲۰۲۶

حافظ حمد اللہ بلوچستان کے مسئلے کو صرف سرداری نظام سے جوڑنا حقائق کو نظرانداز کرنا ہے

کوئٹہ(ویب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دیرینہ مسئلے کو صرف سرداری نظام سے منسلک کرنا حقیقت کا سادہ تجزیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یہی مؤقف اختیار کیا گیا، مگر وقت نے ثابت کر دیا کہ صوبے کے سیکیورٹی، سیاسی اور معاشی مسائل اب بھی برقرار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسئلے کا پائیدار حل آئین کی بالادستی، عوامی مینڈیٹ کے احترام، جمہوری عمل کے استحکام، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور تمام فریقوں کے درمیان بامعنی سیاسی مکالمے میں ہے۔