مقامی ۳ جون ۲۰۲۶

جے یو آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت آمرانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ترجمان ضلع کوئٹہ

کوئٹہ:)صداقت ویب نیوز( جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حکومت جے یو آئی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور پذیرائی سے خوفزدہ ہو کر غیر جمہوری اور آمرانہ طرز عمل اختیار کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں جماعت کے بینرز اور جھنڈے اتارنے، انٹرنیٹ سروس کی معطلی اور پیٹرول کی مبینہ مصنوعی قلت جیسے اقدامات حکومتی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے عوامی قوت کو روکا نہیں جا سکتا اور جماعت کے کارکن ہر قسم کے دباؤ کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے تحفظ، عوامی حقوق اور بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تحریک پہلے سے زیادہ مضبوطی سے جاری رہے گی، جبکہ کل ہونے والی تحفظِ مدارس و حقوقِ بلوچستان کانفرنس میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی گئی ہے۔