مقامی ۲۱ جون ۲۰۲۶

جے یو آئی کوئٹہ کا مجوزہ میڈیا پالیسی پر شدید تحفظات، صحافت پر قدغن کی مخالفت

کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، معاون سیکرٹری اطلاعات عبدالصمد حقیار، مولانا جمال الدین حقانی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں بلوچستان حکومت کی مجوزہ میڈیا پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت پر کسی بھی قسم کی قدغن نہ صرف صحافتی اقدار کے منافی ہے بلکہ اس سے عوام کے حقِ معلومات اور آزادی اظہار کو بھی نقصان پہنچے گا، رہنماؤں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہوتا ہے جو حکومتی کارکردگی کے احتساب اور عوامی مسائل کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ مجوزہ میڈیا پالیسی کو صحافتی تنظیموں، سینئر صحافیوں اور متعلقہ حلقوں سے وسیع مشاورت کے بعد ازسرنو ترتیب دیا جائے تاکہ آزادی صحافت اور جمہوری روایات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔