کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے امریکہ۔ایران مذاکرات کے موقع پر فیلڈ مارشل کی سفارتی اور قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں دو اہم شخصیات ہیں، ایک ان کی اہلیہ اور دوسری فیلڈ مارشل عاصم منیر۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ مسلسل رابطہ رہا اور ان کی دانشمندانہ حکمت عملی اور سفارتی کوششوں کے بغیر موجودہ پیش رفت ممکن نہ ہوتی۔ نائب صدر نے وزیراعظم کی قیادت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے بقول فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف ایک کامیاب فوجی رہنما بلکہ ایک ماہر سفارتکار کے طور پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
