جھل مگسی(ویب نیوز): تحصیل گنداواہ کے نواحی علاقے سیڈ فارم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں لاشاری قبیلے کی شاخ آخوندانی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت پھوٹا خان آخوندانی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ اطلاع ملنے پر گنداواہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
