کوئٹہ (ویب نیوز)جھل مگسی میں چند روز قبل نغور کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور مگسی قبائل کے مسلح افراد نے مغویوں کی بازیابی کے لیے مختلف علاقوں میں تلاش اور رابطوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس دوران سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور قبائلی رہنما نواب ذوالفقار خان مگسی کی جانب سے مغوی نوجوانوں کی بحفاظت واپسی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی ہے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی سطح پر مذاکرات جاری ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ ایک سے دو روز میں دونوں مغوی نوجوان بحفاظت اپنے گھروں کو واپس پہنچ جائیں گے، جبکہ اس پیش رفت کے بعد علاقے میں کشیدگی میں بھی کمی آئی ہے۔
